سرف ایکسیل کے اس ہولی پر ہندو مسلم بھائی چارے والے ٹی وی ایڈ پر مچا ہنگامہ،جانئے کیوں ہورہی مخالفت؟
Lovely piece of work by #surfexcel pic.twitter.com/OXNLsAU6P4
— The Khabri (@TheKhbri) March 3, 2019
نئی دہلی: بھارت میں ہندو مسلم بھائی چارا اور آپسی تیوہار کو ملکر منانے کا رواج پرانا ہے،عید ہو یا دیپاولی یا ہولی ہو یا مکرسنکرانتی سب ایک دوسرے کو مبارکباد دیکر خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں،بڑی بڑی کمپنیاں اپنے پروڈکٹس کو بیچنے کے لئے تیوہار پر ایڈ کرتی ہیں جس سے انکا سامان بھی بکے اور ساتھ ساتھ اچھا پیغام بھی سماج میں جائے۔
ہولی آنے میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں۔ ایسے میں بازار بھی ہولی کو لیکر پوری طرح تیار ہیں۔ بازاروں میں رنگ، پچکاری ملنی شروع ہو چکی ہے تو وہیں ٹی وی پر بھی ہولی سے جڑے اشتہار آنے شروع ہو گئے ہیں۔ ایسے ہی ہولی سے جڑے سرف ایکسل کے ایک اشتہار کو لیکر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ بھائی چارے کا پیغام دینے کی کوشش کر رہے اس اشتہار کا اثر عوام پر الٹا پڑتا دکھ رہا ہے۔ اس اشتہار میں ایک ہندو بچی اور مسلم بچے کو لیکر چھوٹی سی کہانی دکھائی گئی ہے۔ اسکا سوشل میڈیا پر ایک طبقہ مخالفت کر رہا ہے۔ مخالفت بھی اس سطح کی ہے که لوگ #bycottSurfExcel ہیشٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کر رہے ہیں۔
Surf Excel faces backlash for ad promoting Hindu-Muslim harmony
Read @ANI story | https://t.co/G2n6m9oLR8 pic.twitter.com/ksvK3Q4NhW— ANI Digital (@ani_digital) March 10, 2019
دراصل surf excel نے ‘رنگ لائے سنگ’ کیمپین کے ذریعے ہولی پر ہندو مسلم بھائی چارہ کا پیغام دینے کی کوشش کی تھی۔ قریب ایک منٹ کے اس ایڈ میں دکھایا گیا ہے که سفید ٹی شرٹ پہنے ایک ہندو لڑکی پوری گلی میں سائکل لیکر گھومتی ہے اور بالکنی اور چھتوں سے رنگ پھینک رہے سبھی بچوں کے رنگ اپنے اوپر ڈلوا کر ختم کرا دیتی ہے۔
Daag ache hain par kya karein kuch logon ki soch achi nahi .. isiliye #SurfExcel ki is pyaari si maasumiyat bhari ad se ye 56 inch ko poojne waale social media yoddha itna dar gaye ! https://t.co/zTkm8ONoSQ
— Pankhuri Pathak پنکھڑی (@pankhuripathak) March 10, 2019
رنگ ختم ہو جانے کے بعد وہ اپنے مسلم دوست کے گھر کے باہر جاکر کہتی ہے که ‘باہر آجا سب ختم ہو گیا۔’ بچہ گھر سے سفید کرتا پجامہ اور ٹوپی پہنے نکلتا ہے۔ بچی اسے سائکل پر بٹھاکر مسجد کے دروازے پر چھوڑتی ہے۔ آخری میں اسکے سیڑھی چڑھتے وقت بچہ کہتا ہے نماز پڑھ کے آتا ہوں۔ وہ کہتی ہے، بعد میں رنگ پڑےگا۔
اس پر اسکا مسلم دوست دھیمے سے مسکرا دیتا ہے۔ اشتہار کے آخر میں کہا جاتا ہے ‘اپنے پن کے رنگ سے اوروں کو رنگنے میں داغ لگ جائیں تو داغ اچھے ہیں۔’ بتا دیں سرف ایکسل کی رسمی ٹیگ لائن ‘داغ اچھے ہیں’ ہے۔ سرف ایکسل کے اس اشتہار کے ذریعے ہندستان یونیلیور نے یہ پیغام دینے که کوشش کی تھی که رنگوں کے ذریعے سماج ساتھ آ سکتا ہے۔
हम किसी भी मजहब के विरोध में नहीं हैं,
लेकिन जो चल रहा है उस पर गंभीरता से सोचने की जरूरत है, लगता है जिस विदेशी सर्फ से हम कपड़ों की धुलाई करते हैं अब उसकी धुलाई के दिन आ गए हैं? #BoycottSurfExcel #BoycottHULproducts #surfexcel https://t.co/SGOraCtUoW
— Swami Ramdev (@yogrishiramdev) March 10, 2019