علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کے 123ویں یوم وفات کے موقع پر علیگڑھ کی اہم شخصیتوں نے مستقبل کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے اور سرسید تحریک کو وسعت دینے کی بات کہی ہے ۔ ماہر سرسید ڈاکٹر راحت ابرار نے تسلیم کیا کہ علیگڑھ میں گذشتہ 30سالوں میں وہ معیاری تحقیقی کام نہیں ہوسکا جس کا یہ ادارہ متقاضی ہے ۔ معروف عالم دین پروفیسر سعود عالم قاسمی نے کہا ہے کہ آج سرسید کی فکر کو اس طرح مزید بڑھایا جاسکتا ہے کہ ہر ضلع میں سرسید کے جانشین ایک ادارہ قائم کریں ۔ یونیورسٹی کے ترجمان عمر سلیم پیرزادہ نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر تاریخ منصور کی قیادت میں یہ ادارہ مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں