سرحد پارسے شاہ رخ خان سے ملنے آیا نوجوان جیل پہنچ گیا

ممبئی:29۔دسمبر۔(ایجنسیز)بالی ووڈ کے اداکارہ شاہ رخ خان اوراداکارہ کاجول سے ملنے کی خواہش لے کرسرحد پارکرنے والا 22 سال کا پاکستانی نوجوان 19 ماہ ہندوستانی جیل میں گزارکراپنے وطن لوٹ گیا۔ پاکستان کے خیبرپختونخوا صوبہ کے سوات ضلع کے منگوری باشندہ عبداللہ کو ہندوستانی افسران نے 28 مئی 2017 کو اس وقت گرفتارکرلیا تھا، جب وہ واگھہ سرحد پرہرشام ہونے والی ‘بیٹنگ ریٹریٹ’ تقریب میں شامل ہونے آیا تھا۔تقریب کے بعد اس نے ‘زیرولائن’ پارکی اورسرحد سیکورٹی اہلکاروں کے افسران کوبتایا کہ وہ شاہ رخ اورکاجول سے ملنا چاہتا ہے۔

افسران نے کہا کہ اسے نئی دہلی کے پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعہ جاری ایمرجنسی ٹریول سرٹیفکیٹ کی بنیاد پراٹاری -واگھہ سرحد کے ذریعہ بدھ کو اپنے وطن واپس بھیجا گیا۔اپنے گھرپہنچنے پراس کے رشتہ داروں، پڑوسیوں، دوستوں اوربہی خواہوں نے مالا پہنا کراس کا استقبال کیا۔ سوات کے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ وہ شاہ رخ اورکاجول کا بہت بڑا فین ہے اوراس نے فلمی اداکاروں سے ملنے کے لئے سرحد پارکی تھی۔ اس نے کہا ‘ہندوستان کے سرحدی سیکورٹی اہلکاروں نے مجھے گرفتارکیا اورایک تھانے میں منتقل کیا۔ اس کے بعد مجھے سینٹرل جیل امرتسربھیجا گیا’۔عبداللہ نے کہا کہ ‘میں نے جیل افسران کے ذریعہ ہندوستانی حکومت کوخط لکھ کرشاہ رخ خان اورکاجول سے ملنے کا انتظام کرنے کی اپیل کی، لیکن میری اپیل پرکوئی جواب نہیں ملا’۔ حالانکہ عبداللہ نے پاکستانی شہریوں سے ہندوستان میں غیرقانونی طریقوں سے داخلہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a comment