نئی دہلی : فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو اپنی سرحدوںکے پاس پھر سے وہی چیلنجوں کا سامنا ہے جنہیں بڑی حدتک کچل دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے آفیسرس کو اس طرح کی تمام تبدیلیوں کیلئے بدستوں تیار و چوکس رہنا ہوگا۔ وہ ویلنگٹن ، ٹاملناڈو میں ڈیفنس سرویسز اسٹاف کالج میں ایک لکچر دے رہے تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم کو پھر سے کئی محاذوں پر مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوںنے طلبہ کو تمام تبدیلیوں سے خود کو واقف رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جنرل نروانے اس کالج کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ انہوں نے کووڈ کے ماحول میں کالج کی معیاری ٹریننگ کی ستائش کی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں