ناندیڑ:25نومبر۔(ورق تازہ نیوز) اورنگ آباد ڈویژ ن گریجویٹ حلقہ انتخابات یکم دسمبر 2020 کو ہورہےہیں۔ مہا ویکاس اگھاڑی کے نامزد امیدوار ستیش چوہان کی انتخابی تشہیری مہہم کے ضمن میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار ، سابق وزیر اعلی اور وزیر تعمیرات اشوک راو¿ چوہان ، وزیر اعلی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اودئے سامنت ، وزیر مملکت برائے دیہی ترقی عبدالستار ، سابق وزیر کمل کشور کدم ، سابق مرکزی وزیرر مملکت جے سنگھ گائکواڑ کی موجودگی میں جمعہ 27 نومبر کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے ، اوم گارڈن ، ناندیڑ میں گریجویٹس اور کارکنوں کا ضلعی سطح کا اجلاس رکھاگیا ہے ۔

اس موقع پر ایم پی ہیمنت پاٹل ، ایم ایل سی وکرم کالے ، ایم ایل سی امر راجورکر ، ایم ایل اے مادھو راو¿جوالگاو¿ںکر ، ایم ایل اے راو¿صاحب انتا پورکر ، ایم ایل اے موہن راو¿ ہمبرڈے ، ایم ایل اے شیام سندر شندے ، ایم ایل اے بالاجی کلیانکر ، ایم ایل سی وجاہت مرزا ، سابق وزیر ڈی۔ پی ساونت ، سابقہ ایم ایل اے امیتاتائی چوہان کے علاوہ دیگر سابقہ ارکان اسمبلی ‘ضلع پریشد کے عہدیداران ‘ ممبران شرکت کررہے ہیں ۔ اس اجلاس میں ناندیڑضلع کے تمام این سی پی ، کانگریس اور شیوسیناکے کارکنان سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

ریاستی وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے نے بھی کچھ دن قبل فیس بک لائیو کے ذریعے ستیش چوان کے کام کی تعریف کی اور مہاویکاس آگھاڑی کی تینوں جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ان کی جیت کے لئے سخت محنت کرنے کی اپیل کی۔ اسی مناسبت سے ، ستیش چوہان کی مہم کے لئے ، مراٹھواڑہ میں مہاویکاس آگھاڑی کے تمام رہنماو¿ں ، اہم عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور طریقے سے کام کرنا شروع کردیا ہے اور مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع کے مختلف مقامات پر گریجویٹس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ستیش چوان گذشتہ بارہ سالوں سے اورنگ آباد ڈویژن گریجویٹ حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس دور میں انہوں نے گریجویٹس ، اساتذہ ، پروفیسرز ، تعلیم یافتہ بیروزگار ، ڈاکٹروں ، وکلائ ، آبپاشی ، زراعت ، کھیلوں کے شعبوں میں زیر التواءامور کو ترجیح دی۔ لہذا یکم ڈسمبر کو منعقدہ ووٹنگ میں مہاویکاس آگھاڑی کے امیدوار ستیش چوہان کواپنی پسند کا پہلا ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل اگھاڑی کی جانب سے کی گئی ہے ۔

BiP Urdu News Groups