ستارہ ضلع کےپوسے سائولی گائوں میں مسجد پر حملہ ٗ ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کامولانا حافظ ندیم صدیقی کامطالبہ

509

ممبئی ۔ 11؍ ستمبر ( پریس ریلیز ) آج یہاں مہاراشٹر میں ضلع ستارہ کے پوسے والی گائوں میں جہاں مسلمانوں کے صرف 40 مکانات ہیں ا طراف و اکناف کے تقریبا 700سے زائد شرپسند فرقہ پرستوںنے منصوبہ بند پلانگ کے تحت بتاریخ 10؍ ستمبر دیر رات شیڈ والی مسجد پر حملہ کرکے ایک 28 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور 15 سے زا ئد لوگوں کو شدید زخمی کر دیا ہے جن کا علاج کراڈ ہاسپٹل میں جاری ہے ۔

شر پسندوں نے رات کے وقت مسجد میں زبر دست توڑ پھوڑ کرتے ہو ئے مسلمانوں کے دوکان و مکانات اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کو زبردست نقصان پہنچایا ۔جس سے مسلمانوں میں خوف و حراس کا ماحول ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں ۔اس معاملے کی سنگینی کو بھانتے ہوئے جمعیۃ علماء ضلع ستارہ کے صدر مولانا ریاض شیخ، جنرل سکریٹری شفیق بھائی اور نائب صدرامجد بھائی و دیگر نے صوبائی صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر )سے رابطہ کرکے حالات سے آگاہ کیا ۔

جس پر مولانا ندیم صدیقی صاحب نے وہاں کی ا نتظامیہ خصوصا کولھا پورڈویژن کےآئی ۔ جی۔ سنیل پھلاری صاحب ضلع کلکٹر اور اعلی پولیس افسران سے رابطہ کر کے اس حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جس پر ان آفیسران نے تیقن دلایا ہے کہ خاطیوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ مولانا ندیم صدیقی نےکہاکہ ایک مہینہ پہلے بھی ستارہ میں شر پسندوں نے مسلم نوجوانوںکے تعلق سے ہندو مخالف اسٹیس رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا ،

لیکن پولیس نے جب تحقیق کیا تو معلوم ہوا کہ انہی میں سے کسی ایک نے ایک مسلم نوجوان کا واٹس ایپ ہیک کرکے ہندو مخالف اسٹیس سیٹ کردیا تھا ۔ اب دوبارہ شرپسندوںنے اس طرح کا مقامی مسلمانوں پر الزام عائد کرکے ان پر حملہ کیا جو انتہائی شرمناک ہے ۔

مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ اب تک 23 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ اصل ملزمنتن مہاویر دیو ابھی تک آزاد ہےجو کہ ضلع ستارہ کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرتی بیان بازیاں اورنفرت انگیز مہم چلاتا رہتا ہے ۔ ان عادی مجرموں کے خلاف اب تک کسی ٹھوس کاروائی کا نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

مولانا ندیم صدیقی نےحکومت و انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خاطیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے حملہ میں شہید ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ معاوضہ دیا جائے،زخمیوں کا علاج کے لئے بہتر سولیات فراہم کئے جائیں ،انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن و شانتی کا ماحول بنائے رکھیں ۔