سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کو اٹلی نے پناہ دے دی، شربت گلہ کو عالمی جریدے کے سرورق پر آنے پر دنیا بھر میں شہرت ملی تھی۔اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ افغان شہری شربت گلہ روم پہنچ گئی، حکومتی انخلا کے پروگرام کے تحت شربت گلہ کے اٹلی جانے کا انتظام کیا گیا۔

افغانستان میں کام کرنےوالی این جی اوز نے شربت گلہ کےانخلا کی درخواست کی تھی۔امریکی فوٹو گرافر میک کیوری نے 1984میں شربت گلہ کی تصویر پاکستان کے ایک مہاجرکیمپ میں کھینچی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق 2016 میں شربت گلہ کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔