سبریمالا مندر میں خواتین کو داخلہ کی ملی اجازت: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
سپریم کورٹ نے کیرالہ کے سبريمالا مندر میں 10-50 سال کی عمر کی خواتین کے داخلہ پر روک کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر جمعہ کو اپنا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سبريمالا مندر میں خواتین کے داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے آٹھ دنوں تک جاری رہی سماعت کے بعد یکم اگست کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
عدالت نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ہر عمر کی خواتین اب مندر میں داخل ہو سکیں گی۔ جمعہ کو اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ہماری ثقافت میں خواتین کی حیثیت قابل احترام ہے۔ یہاں خواتین کو دیوی کی طرح پوجا جاتا ہے اور مندر میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے