بہت سے افراد روز سوچتے ہیں کہ آج سے ایکسرسائز یا جسمانی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے لیکن سستی اور پھر کچھ کاموں میں مصروفیات کے سبب ارادہ ترک کردیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتانے والے ہیں جو فٹنس کے معاملے میں ذرا لاپرواہی نہیں کرتیں۔

بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شروری انعام دار فٹنس کی شوقین ہونے کے ساتھ ساتھ ماہرِ غذائیت بھی ہیں۔

ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی ماہرانہ صلاحیتوں نے اچھے اچھوں کے چودہ طبق روشن کردیے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شروری نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور ساتھ ہی وہ ویٹ لفٹنگ، پش اپ اور ڈمبل کے ساتھ بائی سیپ کرلز جیسی ایکسر سائز کررہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شروری کا کہنا تھا کہ آرام دہ نا ہونے کی وجہ سے خواتین ساڑھی روز کی بنیاد پر نہیں پہنتیں لیکن ہندو رسم و رواج کے مطابق تہواروں پر یہ پہننا لازمی ہوتی ہے۔

خاتون کے مطابق انہوں نے یہ اس لیے کیا تاکہ خواتین کو احساس ہو کہ ساڑھی ان کی روز مرہ زندگی کے معاملات میں رکاوٹ ہرگز نہیں ہے، وہ اسے پہن کر ہر کام انجام دے سکتی ہیں