سانگلی سے چور ی ہونے و الا سونا ناندیڑمیں عثمان علی کی تحویل سے برآمد

553

ناندیڑ:18نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)سانگلی پولیس نے ناندیڑ لوکل کرائم برانچ کی ٹیم کی مدد سے سانگلی شہر میں 185 گرام سونا چوری کرکے ناندیڑ آنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ 18 نومبر کو سانگلی شہر میں ایک دکان سے 185 گرام سونے کے زیورات چوری ہوئے تھے۔ ناندیڑ کے محکمہ پولیس نے اس کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی ہے۔

سانگلی سٹی پولیس اسٹیشن کی پولیس اس کا سراغ لگانے کے لیے ناندیڑ آئی کیونکہ چور کے ناندیڑ پہنچنے کی اطلاع ملی تھی لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر دوارکا داس چکھلیکر نے سب انسپکٹر سچن سونونے، پولیس افسران گڈے راو کارلے، گنگادھر کدم، سنجے جنکلواڈ، مہیش بڈگو کو سانگلی پولیس کی مدد کے لیے بھیجا ہے۔

سانگلی کی لوکل کرائم برانچ اور ناندیڑ پولیس نے ناندیڑ کے صرافہ لائن سے عثمان علی منڈل (23) ساکن بھاسکرا ضلع ہبلی پر مغربی بنگال کوگرفتار کرلیاگیا ۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس ٹیم نے اس کے پاس سے سانگلی سے چوری کیے گئے 184 گرام سونے کے زیورات برآمد کیے جن کی مالیت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ اسے مزید تفتیش کے لیے سانگلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔