سانپ کو بھگانے کے لیے خاتون نے چپل ماری ،مگر سانپ چپل لے کر بھاگ گیا، ویڈیو دیکھ کر لوگوں کے چکرا گئے
انڈین فاریسٹ سروس کے افسر پروین کاسوان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو حیران کن وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک سانپ کو چپل کے ساتھ رینگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سانپ کو چپل کے ساتھ کیا دلچسپی ہے، یہ بالکل نامعلوم ہے، لیکن وائرل ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کو ہنسنے کی کافی وجہ دے رہی ہے۔ آئی ایف ایس افسر کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو کو 1 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
I wonder what this snake will do with that chappal. He got no legs. Unknown location. pic.twitter.com/9oMzgzvUZd
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) November 24, 2022