فلم اداکارہ سارہ علی خان اور ان کی ماں امرتا سنگھ نے ہفتہ کی شام دہرہ دون پولیس سے شکایت کی ہے کہ دہرہ دون میں ان کے ماما کی کروڑوں روپے کی 4ایکڑ زمین ہے ، جس پر زمین مافیا کی نظر ہے۔وہ اس پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ معلومات کے مطابق امرتا سنگھ کے ماما مدھوسودن بمبیٹ کا ہفتہ کو انتقال ہو گیا ہے۔ امرتا سنگھ نے تھانے پہنچ کر پولیس کو ایک تحریری شکایت دی۔امرتا سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ انکے ماما تنہا رہتے تھے ۔ جب تک ان کے خاندان کے دیگر لوگ یہاں نہ پہنچیں، پولیس ان کی کروڑوں کی جائیداد کی حفاظت کریں۔
امرتا سنگھ کے ماما مدھوسودن بمبیٹ کے انتقال کے بعد ان کی کروڑوں کی جائیداد کا خالہ کے علاوہ کوئی وارث نہیں ہے۔امرتا سنگھ نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ ان کے ممبئی جانے کے بعد کوئی ان پراپرٹی پر قبضہ نہ کرے، اس لئے وہ پولیس کے پاس آئے ہیں۔
دوسری طرف مدھو سودن بمبیٹ کی زمین پر ان کی دیکھ بھال کرنے والے شیر سنگھ بھی اپنا حق جتا رہے ہیں۔ شیر سنگھ کے مطابق امرتا سنگھ اور ان کے مالک مدھوسودن کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے، اسی بابت شیرسنگھ نے بھی پولیس کو ایک ایپلی کیشن دی ہے۔