ساتھی خاتون پولس ملازمہ کےساتھ دست درازی پولس ملازم کوایک سال قید بامشقت کی سزا
ناندیڑ:28نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)پولس بھرتی کے وقت اپنی پہچان کافائدہ اٹھاکر معاون خاتون پولس ملازمہ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کامطالبہ کرنے والے ایک پولس ملازم ویکاس وجئے سالوے کو جج پنکج پھلاری نے ایک سال کی قیدبامشقت اور دیڑھ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔پولس ملازم ویکاس وجئے سالوے عمر 28 سال حمایت نگر تعلقہ کے سرنجنی گاو¿ں کامتوطن ہے ۔اسکے ساتھ محکمہ پولس میں بھرتی ہوئی خاتون کو حمایت نگر پولس اسٹیشن پرتقرری ہوئی تھی ۔ جبکہ سالوے کی ناندیڑ پولس کنٹرول میں تقرری ہوئی تھی ۔اس دوران دونوں میں جان پہنچان بڑھ گئی ۔اسی پہچان کافائدہ اٹھاتے ہوئے وکاس نے 26 جنوری 2016 کو خاتون ملازمہ کو فون کیااور حمایت نگر پولس اسٹیشن کے گیٹ کے پاس طلب کیا ۔اسکے بعد اپنی موٹر سائیکل پر سوار کرکے ضلع پریشد اسکول کے عقب میں لے گیا اورجنسی تعلقات کامطالبہ کرکے دست درازی کی ۔اس وقت خاتون ملازمہ نے چیخ و پکار کی اور لوگ جمع ہوگئے ا س وقت سالوے موٹرسائیکل لے کرفرار ہوگیا۔ اس معاملے میں متاثرہ لڑکی کی شکایت پر حمایت نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔ پولس نے تفتیش کرکے دلوے کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی ۔