سابق ڈین آیورویدک کالج ناندیڑ محفوظ اللہ قادری کاریاض میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال

2,902

ناندیڑ:18اگست(ورق تازہ نیوز) انتہائی افسوس ورنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ آیورویدک کالج ناندیڑ کے سابق ڈین الحاج ڈاکٹر محفوظ اللہ قادری کا آج بروز جمعرات 18اگست 2022 کو سعودی وقت کے مطابق بعد نماز ظہرریاض میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔انکے ہمراہ شریک حیات وبڑے فرزند تھے۔و ہ عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب گئے تھے۔ان کی عمر66سال بتائی جاتی ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ ‘دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ادارہ’ ورق تازہ“ پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہے اوررب العزت سے دعاگو ہے کہ وہ ڈاکٹر محفوظ اللہ قادری کواپنے قرب وجوار میں جگہ دے اور لواحقین کو صبردے ۔آمین