جھوٹی خبر‘بے بنیادا فواہوں کی شدیدمذمت

ناندیڑ پربھنی ۔14مارچ (ورق تازہ نیوز) سابق نائب صدربلدیہ پربھنی اور مسلم لیگ کے سابق قدآور قائد امداد اللہ بیگ اشعر کی صحت کافی خراب ہے اور حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ان کاعلاج ممبئی کے ملت ہاسپٹل میں جاری ہے ۔انھیں وینٹی لیشن پررکھاگیا ہے ۔ان کے احباب اورمداحین نے مسلمانان مراٹھواڑہ سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ امداداللہ بیگ کی صحت کاملہ کےلئے دعاکریں ۔

آج کسی نامعقول شخص نے واٹس ایپ فیس بک اور ٹوئٹر پر یہ جھوٹی خبراورافواہ پھیلادی کہ بیگ صاحب ا س دارفانی سے کوچ کرگئے ہیں ،ہمارے نمائندے نے بیگ صاحب کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے اس بارے میں دریافت کیا تومعلوم ہوا کہ کسی نے یہ جھوٹی اور بے بنیاد خبر پھیلادی ہے ۔بیگ صاحب کاعلاج جاری ہے لیکن حالت تشویشناک ہے ۔ اسی طرح کی ایک جھوٹی خبرچندماہ قبل بھی پھیلائی گئی تھی اور بے بنیاد خبر کی سوشل میڈیا پراشاعت پربیگ صاحب کے دوست و احباب اور مداحین اورقریبی رشتہ داروں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ڈاکٹرفہیم احمدصدیقی (ناندیڑ)‘ محمدتقی(مدیراعلیٰ ورق تازہ) ‘اقبال مجیداللہ خاں ( پربھنی) ‘حمید ملک (صحافی پربھنی ) ‘ پروفیسرمیرتراب علی (حیدرآباد)ُ ڈاکٹرشجاعت علی (شجاع کامل ) ‘پرنسپل جلگاوں محمود علی سحر(ناندیڑ)‘ و دیگر نے اپنے بیان میںعوام الناس سے بیگ صاحب کی صحت کاملہ کےلئے دعا کرنے کی پُر خلوص اپیل کی گئی ہے ۔ اور بے بنیاد خبر کی اشاعت پرسخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔