سابق صدر مدرس ایم اے غفار کے خدمات سے سبکدوش ہونے پر 4مئی کوناندیڑمیں تعلیمی کانفرنس اورمشاعرہ
ناندیڑ:2 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ‘ ضلع پریشد ہائی اسکول اتوارہ ناندیڑ کے سابق صدرمدرس ایم ۔اے ۔غفار کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے کے موقع پر 4 مئی شام 6 بجے اردو گھر ناندیڑ میں تعلیمی کانفرنس اور عظیم الشان مشاعرہ رکھا گیا ہے اور مشاعرے کا افتتاح محترمہ فوزیہ تحسین خان رکن راجیہ سبھا کے ہاتھوں ہو گا۔
مہمانان خصوصی ڈی پی ساونت سابق وزیرحکومت مہاراشٹر‘خان محمد اظہر حسین سابق وزیر مہاراشٹر‘وکرم وسنت کاڑے (ایم ایل سی ) ‘ ہیں جبکہ صدارت ڈاکٹر عبدالکریم سالار‘جلگاوں کریںگے۔ دیگر معززمہمانان میںموہن اناہمبرڈے(ایم ایل اے ) ‘ امرراجورکر ‘ڈاکٹروجاہت مرزا(ایم ایل سی )‘ سید معین ‘ فاروق احمد ]ڈاکٹرگوﺅند ناندیڑے ‘ پرشانت ڈگرس کر‘ڈاکٹر سویتابرگے ‘محترمہ غوثیہ وڈجکر ‘ دلیپ بنسوڑے ‘کے ۔ٹی۔صدیقی ‘ شیخ شبیر احمد ‘ محمدتقی مدیراعلیٰ ورق تازہ ‘شیخ احمد‘ شیخ حمیدا لدین’مبارک ہاشمی ‘
الھاج فاروقی‘مرزا سلیم بیگ ‘ معین الدین ’تاج الدین ‘محمدیونس انصاری ] سید جواد حسین ڈاکٹر محمد عبدالرافع‘خان نصیر احمد ‘ حیات خاں ‘سیدہاشم علی ‘ حنیف قاسم ‘ او ر محمد جعفرعبدالرشید کومدعو کیاگیا ہے۔
ایم اے غفارنے اساتذہ‘ اردو مدارس اور طلباءکے تعلیمی مسائل کو حکومت تک پہونچانے اورانھیں حل کرنے کےلئے کافی جدوجہد کی ہے اور آ ج بھی کررہے ہیں۔مذکورہ دونوں پروگرا م مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے زیراہتمام منعقد ہورہے ہیں ۔