سابق شوہر نے خاتون کے دانت توڑ دیے، 50 ہزار درہم جرمانہ

202

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ابوظبی اپیل کورٹ نے خاتون کے دانت توڑنے پر سابق شوہر کو 50 ہزار درہم کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اپیل کورٹ نے پرائمری کورٹ کے فیصلے کی توثیق کردی۔ الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں طلاق یافتہ خاتون نے اپنے سابقہ شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ’سابق شوہر نے سکریو ڈرایور سے اس پر حملہ کیا تھا جس سے اس کے دانت ٹوٹ گئے۔ اس کی توہین بھی کی گئی۔‘عدالت میں میڈیکل رپورٹ ثبوت کے طور پر پیش کی گئی۔ خاتون نے تین لاکھ درہم ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پرائمری کورٹ نے 50 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم سنایا۔ پرائمری کورٹ کے فیصلے پر خاتون اور اس کے سابق شوہر دونوں نے اپیل کورٹ سے رجوع کیا تھا