سابق بوائے فرینڈ کو دیکھ کر دلہن نے درمیان میں ہی شادی روک دی

حیدرآباد۔ 29فروری (یو این آئی)ایک لڑکی جس نے اپنی شادی میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کو دیکھا،درمیان میں ہی اپنی شادی روک دی اور فنکشن ہال سے چلی گئی۔یہ انوکھا واقعہ تلنگانہ کے ضلع ونپرتی میں پیش آیا۔شادی کے لئے پنڈت کی جانب سے منتر پڑھے جارہے تھے کہ اس دلہن کی اچانک نظر اس کے پرانے بوائے فرینڈ پر پڑی اور اس کو دیکھتے ہی لڑکی نے چیخ مارکر کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرے گی۔

اس شادی میں شریک دیگر مہمانوں نے دلہن کو کافی سمجھانے کی کوشش کی تاہم اس نے شادی سے انکار کردیا۔دلہن کے رشتہ داروں نے کہاکہ جب اس نے منڈپ سے اپنے پرانے بوائے فرینڈ کو دیکھا تو اس نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔لڑکی کے رشتہ داروں نے اس لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔