سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کو ہارٹ اٹیک

968

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ انہیں حال ہی میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اورا سٹینٹ بھی ڈالے گئے ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ سشمیتا سین کے اس انکشاف کے بعد مداحوں سے لے کر فلمی ستاروں تک اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

ہر کوئی اداکارہ کی ہمت کی تعریف کر رہا ہے اور ان کی ہمیشہ صحت مند رہنے کی خواہش کر رہا ہے۔سشمیتا سین کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ تبو نے لکھا، ‘بہت ساری محبت سپر گرل۔’ اداکارہ پونم ڈھلون نے لکھا، ‘صحت مند رہیں – آپ ایک حیرت انگیز خاتون ہیں! اللہ آپ کو ہمیشہ صحت و تندرستی سے نوازے۔ فلم جنت کی اداکارہ سونل چوہان نے سشمیتا سین کے لیے اپنے تبصرے میں لکھا، ‘آپ کو پیار اور طاقت بھیج رہا ہوں۔’ اس کے علاوہ دیگر فلمی ستاروں نے بھی اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے۔