• 425
    Shares

دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے چینی کورونا ویکسین سائنو فارم لگوانے والے مسافروں کو ملک میں آنیکی اجازت دے دی۔دستاویزات کے مطابق یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ پر سائنوفارم کو پہلینمبر پر رکھا گیا ہے، یو اے ای میں داخلے سے قبل مسافروں کو ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات دینا ہوں گی،مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ ویکسین کی تفصیل بھی دیناہوگی۔یو اے ای حکومت کے مطابق سائنوفارم،فائزر،اسپوتنک اور ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین لگوانے والوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔یو اے ای جانے والے مسافروں کو اپنی تفصیلات میں کورونا ویکسینیشن کی پہلی اور دوسری ڈوز کی تفصیل دینا ہوگی،ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرکیو ارکوڈ نہ ہونے پر دفتر خارجہ سے تصدیقی مہرلگوانا ہوگی۔حکام کے مطابق یوایای کی میڈیکل کمیٹی مسافروں کی تفصیل جانچنے کے بعد فیصلہ 5دن میں کریگی اور یو ایای حکومت کی قائم کردہ میڈیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں