اسٹین فورڈ،21مئی(یو این آئی) سائنسدانوں نے اب تک کی سب سے بلند اور دھماکے دار آواز پیدا کرلی ہے جس کی شدت 270 ڈیسی بیل سےبھی زیادہ ہے۔ یہ آواز ایکس رے لیزر کی مدد سے پانی کے اندر پیدا کی گئی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں واقع ایس ایل اے سی نیشنل ایسلریٹر لیبارٹری کے گیبریئل بلاج اور ان کے ساتھیوں نے پانی کے اندر بلند ترین آواز پیدا کی ہے۔ اس میں ایس ایل اے سی کی لائنک کوہیرنٹ لائٹ سورس (ایل سی ایل ایس) ایکس رے لیزر کو استعمال کیا گیا ہے۔ لیزر نے پانی کے تیز پھوار کی صورت میں 270 ڈیسی بیل آواز تخلیق کی ہے۔

اگرچہ ٹریفک سے لے کر کنسرٹ تک ہر جگہ کے شور کو بلند ترین شور کہا جاتا ہے اگر ہم معمول کی آواز میں بات کرے تو وہ 55 ڈیسی بیل ہوگی۔ الارم گھڑی کی آواز 80 ڈیسی بیل، آرامشین 100 ڈیسی بیل، 100 میٹر دور جیٹ طیارے کی آواز ٹیک آف کے وقت 130 ڈیسی بیل اور بڑے میوزک کنسرٹ میں راک میوزک کی آواز 150 ڈیسی بیل تک ہوسکتی ہے۔
جاری،یو این آئی،اظ