Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

’زیادتی کرنے والوں کو چوک پر لٹکایا جائے یا مردانہ صفات ختم کر دیں‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریپ کرنے والوں کو مردانہ صفات سے محروم کر دینا چاہیے تاکہ وہ آئندہ ایسا نہ کر سکیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی بھی حمایت کی ہے۔پیر کو نجی چینل 92 نیوز پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘موٹروے پر ہونے والے واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بچوں کے سامنے جو کچھ ہوا اس سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں ریپ کرنے والوں کو چوک میں لٹکایا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘اس بارے میں ڈسکشن ہوئی تو بتایا گیا کہ یہ بین الاقوامی طور پر قابل قبول نہیں ہو گا کیونکہ یورپی یونین نے ہم کو جے ایس پی کا سٹیٹس دیا ہے وہ متاثر ہو جائے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے بعد یہی ہے کہ ان کی کیمیکل کیسٹریشن کی جائے تاکہ وہ آئندہ کچھ کر ہی نہ سکیں یا پھر سرجری کرکے ناکارہ بنا دیں۔’

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘پیڈوفائل لوگوں کو سزا بھی ہو جائے تو یہ جیل سے نکل کر پھر یہی کرتے ہیں اس لیے دنیا بھر میں ان کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور مانیٹر کیا جاتا ہے۔‘

وزیراعظم کے بقول عابد علی جرائم پیشہ گینگ کا سرغنہ تھا جو کئی سال سے وارداتیں کر رہا تھا اگر اسے 2013 میں سخت سزا دی جاتی تو شاید موٹروے والا افسوس ناک واقعہ نہ ہوتا۔