Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

زکوٰۃ کا مال کرونا متاثرین پر خرچ کیا جا سکتا ہے، صاحب ثروت افراد کو رمضان کا انتظار نہیں کرنا چاہیے : . امام  مسجد اقصی

IMG_20190630_195052.JPG

مقبوضہ بیت المقدس. مسجد اقصیٰ کے امام اورخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ زکواۃ کا مال کرونا کے مریضوں کے علاج اور ان کی بحالی پرصرف کیا جاسکتا ہے۔صاحب ثروت افراد کو اپنے مال زکواۃ کے اخراج کے لیے رمضان المبارک کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک تحریر فتوے میں ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ہم تمام دولت مند اورصاحب ثروت افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رمضان المبارک سے قبل ہی زکواۃ کی رقم ادا کریں تاکہ کرونا کے متاثرین کی مدد کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زکواۃ اسلام

کا ایک رکن ہے اور اس رکن کی ادائیگی کے لیے تمام صاحب نصاب مسلمانوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔الشیخ صبری کا کہنا تھاکہ کرونا کی وجہ سے اس وقت فلسطینی قوم معاشی مشکلات کا بھی شکار ہے۔ پوری اسلامی دنیا میں مسلمان معاشی مسایل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں صاحب ثروت لوگوں کو جلد سامنے آنے چاہئیں۔