زکوة کے ذریعے ملت سے غربت کا خاتمہ کرنے کا عزم

عبدالجبار صدیقی قومی سیکریٹری زکوٰة سینٹر انڈیا کا جلسہ سے خطاب

ناندیڑ:10ستمبر (راست) 10 ستمبر 2023 بروز اتوار بوقت صبح 11بجے انور گارڈن مال ٹیکڑی روڈ دیگلور ناکہ ناندیڑ میں زکوتہ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔پروگرام میں زکوةسینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کی سرگرمیاں و رپورٹ رکھی گئیں۔واضح رہے کہ شہر ناندیڑ میں رمضان المبارک(مارچ 2023) میں زکوة سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کا قیام عمل میں آیا.

جس کا مقصد زکوة کا اجتماعی نظم قائم کرنا، ملت اسلامیہ ہند کی معاشی صورتحال بدلنا ،مسلمانوں کو باوقار، خودکفیل اور غربت سے پاک امت بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت شہر ناندیڑ میں بھی زکوة سینٹر انڈیا کی جانب سے مقامی سطح پر مخیر حضرات سے زکوة جمع کی گئی تھی۔ اسی ضمن میں سالانہ جلسہ جناب عبدالجبارصدیقی صاحب، سیکریٹری، زکوتہ سینٹر انڈیا، دہلی کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز مولانا سید آصف ندوی صاحب نائب صدر زکوةسینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کی تذکیر بالقران سے ہوا۔

افتتاحی کلمات جناب جاوید لطف اللہ صاحب صدر زکوتہ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ نے رکھی۔ زکوتہ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ کے کے سیکریٹری جناب ابرار دیشمکھ صاحب نے امسال جمع شدہ زکوة کے حسابات سامعین کے سامنے پیش کیے ۔ پروگرام میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر صدیق صاحب( سابقہ صدر، ماینارٹز ڈاکٹرس اسو سیشن )نے معاشرے میں ہورہے خودکشی کے مسائل پر گفتگو کی۔

حضرت مولانا مفتی وقایت اللہ قاسمی صاحب ( امام و خطیب مکہ مسجد ،چوک بازار، ناندیڑ ) نے اپنے منفرد انداز میں سامعین کی رہنمائی کی۔پروگرام کا اختتام جناب عبدالجبار صدیقی صاحب، سیکریٹری زکوة سینٹر انڈیا کے اختتامی خطاب و دعا سے ہوا ا۔ظہار تشکر محمد اکرام الدین ،خازن زکوتہ سینٹر انڈیا یونٹ ناندیڑ نے کیا۔ بعداز پروگرام مستحقین کو اسکالرشپ کے مد میں 382000 ،مواسات کی مد میں 208000 روپئے اور روزگار پروگرام کے تحت 695000 روپئے کے چیک تقسیم کیے گئے

جس کی کل رقم 1285000 روپئے ہے۔ابھی زکوتہ سینٹر انڈیا ناندیڑ میں مزید درخواستیں موجود ہیں ۔ جس کا سروے اور دیگر تحقیق کے بعد ان کو بھی جلد ہی امدای چیک جاری کیے جائیں گے۔ ان شاءاللہ ۔ سید یونس صاحب نے جلسہ کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس طرح کی پریس نوٹ زکوة سینٹر آف انڈیا، یونٹ ناندیڑ نے جاری کی۔