کرناٹک کے بنگلورو میں زومیٹو ڈیلیوری بوائے کامراج پر حملہ کرنے کا الزام عائد کرنے والی خاتون ہتیش چندرانی اب خود مشکل میں پھنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ان کے خلاف الیکٹرانک سٹی پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 355 (حملہ)، 504 (بے عزتی) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر کامراج کی شکایت پر درج ہوئی ہے۔