!-- Auto Size ads-1 -->

تھائی لینڈ میں مچھلی پانی سے اچھل کر ایک نوجوان کے حلق میں جاکر پھنس گئی، تاہم کامیاب سرجری کے بعد اسے نکال لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ نوجوان دریا میں اسپیئر فشنگ میں مصروف تھا، جیسے ہی وہ سانس لینے کے لیے پانی سے باہر آیا عین اسی وقت چھوٹی مچھلی ایناباس اچھل کر اس کے منہ میں چلی گئی جو اس کے گلے میں پھنس گئی۔دم گھٹنے سے اس کی جان جانے کا خطرہ پیدا ہوا تو اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں کامیاب سرجری کے بعد مچھلی کو نکال لیا گیا۔