زمین کی نگرانی کرنے والے سیٹلائٹ ری سیٹ -2بی کا کامیاب تجربہ» جانئیے کیا ہیں خصوصیات ؟

13

شري هركوٹا، 22 مئی (یو این آئی) ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے بدھ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سےزمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کرکے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی۔اسرو کے ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ کا تجربہ یہاں سے قریب 80 کلو میٹر دور شري هری كوٹا سے بدھ کی صبح پانچ بجکر 30 منٹ پر فرسٹ لانچ پیڈ سے کیا گیا ۔

300 کلو گرام آر آئی ایس ٹی۔ 2 کو(ری سیٹ بی) اسرو کے آرآئی ایس ٹي پروگرام کا چوتھا مرحلہ ہے اور اس کا استعمال اسٹریٹجک نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ ایک فعال ایس اے آر (مصنوعی رڈار) سے لیس ہے۔

بادل چھائے رہنے یا اندھیرے میں ’ریگولر‘ ریموٹ-سینسنگ یاآپٹیکل امیجنگ سیٹلائٹ زمین پر چھپے اشیاء کا پتہ نہیں لگا پاتا ہے جبکہ ایک فعال سینسر ’ایس اے آر‘ سے لیس یہ مصنوعی سیارہ دن ہو یا رات، بارش یا بادل چھائے رہنے کے دوران بھی خلا سے خاص طریقے سے زمین کی نگرانی کرسکتا ہے۔

سبھی موسم میں کام کرنے والے اس سیٹلائٹ کی یہ خصوصیت اسے سیکورٹی دستوں اور آفات میں راحت ایجنسیوں کے لئے خصوصی بنا دیتی ہے۔

ری سیٹ -2 بی سیٹلائٹ میں کئی خصوصیات ہیں: شیون

ری سیٹ -2 بی  سیٹلائٹ میں کئی  خصوصیات ہیں: شیون

ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیرمین ڈاکٹر کے شیون نے بدھ کو کہا کہ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی سی 46 سے کامیابی کے ساتھ لانچ ہونے والے اور زمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ ری سیٹ -2 بی میں کئی خصوصیات ہیں۔

ڈاکٹر شیون نے کامیاب مشن کے بعد سائنسدانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل وی-سی 46، ری سیٹ -2 بی سیٹلائٹ کو 555 کلومیٹر کی اونچائی پر مخصوص مدار میں 37 ڈگری جھکاؤ پر نصب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’یہ مشن اس معنی میں اہمیت رکھتا ہے کہ پی ایس ایل وی نے خلائی جگہ میں 50 ٹن لے جانے کے ریکارڈ کوپار کیا ہے۔یہ اب تک 350 مصنوعی سیارہ کو مدار نصب کیا ہے جن میں سے 47 قومی مصنوعی سیارے ہیں اور باقی طلباءکے لیے اور غیر ملکی مصنوعی سیارے ہیں۔

ڈاکٹر شیون نے کہا کہ ری سیٹ -2 بی سیٹلائٹ ایک مصنوعی رڈار (ایس اے آر )سے لیس ہے جو زمین کی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

Leave a comment