اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں۔نجی ٹی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منحرف اراکین نے وفاداری تبدیل کی اور وہ سندھ ہائوس میں کئی روز تک مقیم رہے ہیں جبکہ پنجاب میں منحرف اراکین تو واضح طور پر دوسری پارٹی کے حامی بن گئے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے یوسف رضا گیلانی کو بری کیا اور بیٹے کو کرپٹ پریکٹس پر مجرم قرار دیا۔ پنجاب میں آئینی بحران ہے اور منحرف اراکین کے بغیر کیا حمزہ شہباز وزیراعلی بن سکتے تھے، جب سے یہ حکومت آئی ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں مندی ہے۔ اب ملک میں معیشت مضبوط نہیں تو آگے کیا ہو گا۔ ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرادی تو اپنی ہی گیم کھیل رہے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے گڑھاکھود رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ابھی تک سندھ معاملات پر کوئی حتمی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو ابھی تک دفتر خارجہ کو وقت نہیں دے پائے ہیں
اور بلاول بھٹو نے بھارت سے تجارتی روابط پر کوئی بات نہیں کی لیکن بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کی بات ہو رہی ہے۔گزشتہ دنوں سے بھارت سے پانی کے معاملے پر ڈیزائن مانگ رہے ہیں اور بھارت ہمیں پانی کے معاملے پر ڈیزائن ہی نہیں دے رہا،فلسطین میں اسرائیل فورسز جو کر رہا ہے اس پر بلاول کا موقف کیا ہے اور بلاول کا صرف انگریزی زبان میں بات کرنے پر عبور کافی نہیں،وزارت خارجہ کا عہدہ ذمہ دارا نہ ہے،اس کے اصول ہیں، ملتان جلسہ کامیاب ہو گا اور عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔
فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت، روس کا انتباہ
فن لینڈ: فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم نے یک زبان ہو کر کہہ دیا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں جلد از جلد شمولیت کے حق میں ہیں۔ یوکرین میں روسی جارحیت کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کو نیٹو کا رکن ملک بننے کی خاطر فوری طور پر درخواست جمع کرا دینا چاہیے۔ ادھر روس نے خبردار کیا ہے کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت اس کے لیے خطرے سے خالی نہیں۔ ماسکو حکومت کے مطابق نیٹو میں توسیع سے یورپ یا یہ دنیا مستحکم نہیں ہو سکتی ہے۔