• 425
    Shares

جنسی زیادتی کے مجرم کو دنیا بھر کی عدالتوں کی جانب سے مختلف سزا ئیں دیا جانا تو آپ نے بھی دیکھا ہوگا لیکن بھارت میں اس حوالے سے اپنی نوعیت کا مختلف واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بہار کے ضلع مدھو بنی سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ لالن کمار پر خاتون سے زیادتی کی کوشش کا الزام ہے۔

بھارتی تفتیشی افسر کے مطابق ،کمار، جس کا روزگار لوگوں کے کپڑے دھونا ہے انھیں رواں برس دیگر افراد کے ہمراہ خاتون سے زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تاہم اب عدالت کی جانب سےلالن کی ضمانت اس شرط پر منظور کی گئی کہ وہ 6 ماہ تک گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھوئیں گے اور استری بھی کریں گے۔

عدالتی حکم نامے کےمطابق،20 سالہ شخص کو 6 ماہ تک گاؤں کی 2 ہزار خواتین کے کپڑے نہ صرف دھونے اور استری کرنے ہوں گے بلکہ لانڈری کے لیے استعمال ہونے والا ڈٹرجنٹ اور دیگر اشیاء بھی خود خریدنے ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، عدالت کے فیصلے پر گاؤں کی تمام خواتین خوش ہیں ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔