ریلوے کے تتکال ٹکٹ کیلئے دلالی دیوالی میں مسافرین کا ہجوم، ریزرویشن ٹکٹ بلاک میں !

162

پورنا :30اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز) دیوالی کے موقع پر مسافرین کے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پورنا۔ پربھنی ریلوے اسٹیشن پر تتکال ٹکٹ دینے کے لیے دلالی عروج پر ہے۔ ممبئی۔ پونے سفر کرنے کے لیے ٹکٹ بلاک میں دئے جارہے ہیں۔ دیوالی تہوار کی وجہہ سے ممبئی و پونے کی سمت واپس جانے والے مسافرین کی ایک بڑی تعداد کو تتکال ٹکٹ نکال کر دینے کے لیے دلالی کرنے والی ٹولی سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔

اکولہ، پرلی، لاتور روٹ پر مسافرین کا ہجوم بڑھ جانے سے ریلوے اسٹیشنوں پر مجاز پر ٹکٹ کے حصول میں دشواری پیش آرہی ہے۔ جس کی وجہہ سے مسافرین کو دلالوں سے رابطہ کرکے ٹکٹ حاصل کرنا پڑرہا ہے۔ دیوالی کی وجہہ سے ٹرین کے ڈبوں میں غیر قانونی طور پر چھوٹے موٹے دُکاندار اور گٹکھا پوڑی فروخت کرنے والے ہاکرس کی وجہہ سے بھی کافی ہجوم ہورہا ہے۔

ٹرین میں کتنا ہی ہجوم ہوجائے تب بھی پھیری والے ہاکرس ٹرین کے ڈبے میں ادھر سے اُدھر پھرنے کی وجہہ سے بھی مسافرین کو کافی دشواریوں کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ ریلوے سیکوریٹی فورس و پولیس افسران اور آر پی ایف کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔