نئی دہلی: 12مئی (ورق تازہ نیوز) ملک میں کورونا وباءکی چوتھی لہر کوچلنے کی توقع کے درمیان انڈین ریلوے نے ریلوے سفر کے دوران مسافروںاوردیگرافراد کو ماسک پہننا لازمی قراردیا ہے ۔ اس کے علاوہ کوویڈ 19 کی پابندیوں پرعمل کرنا بھی ضروری ہوگاا س طرح کاایک مراسلہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (پسنجر مارکیٹنگ) نیرج شرما نے پیر کے دن جاری کیا۔

ریلوے بورڈ نے تمام محکمہ جات کوکوویڈ اصولوں پر عمل درآمد کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نیرج شرما کاکہنا ہے کہ ماسک کے بغیر ریل گاڑیوں میں داخلہ نہیں دیاجائے گا۔ دریں اثناءملک کے کچھ حصوں میں کورونا مریضوں میںمسلسل اضافہ جاری ہے ۔ اس لئے کورونا کی چوتھی لہرکی توقع ہے ۔