ریلائنس جیو کا منافع کتنے کروڑ ہوگیااورصارفین کی تعداد کتنی ہوگئی ‘جانئے اس خبر میں

0 21

ممبئی:ریلائنس انڈسٹریز نے مالی سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کے نتیجے جاری کر دئے ہیں۔ اکتوبر۔دسمبر سہ ماہی آر آئی ایل کی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کا مظاہرہ بھی امید سے بہتر رہا۔ تیسری سہ ماہی میں ریلاینس جیو کا منافع 681 کروڑ روپئے بڑھ کر 813 کروڑ روپئے ہو گیا۔ ریلائنس جیو نے تیسری سہ ماہی میں 2.79 کروڑ سبسکرائبر جوڑے ہیں۔جیو نے 2.79 کسٹمرس جوڑے: ریلائنس جیو نے تیسری سہ ماہی کے دوران صرف 2.79 کروڑ نئے سبسکرائبر جوڑے ہیں۔ دسمبر 2018 کے آخرتک جیو کے صرف سبسکرائبر 28.01 کروڑ ہو چکے ہیں۔