ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں موجود لڑکی کو فوجی وردن پہن کرسڑک پر چلتے دیکھے جانے کیبعد اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ غیرقانونی اور غیر مجاز طورپر فوجی وردی زیب تن کرنے والی لڑکی کی شناخت کے بعد اسیگرفتار کرلیا گیا ہے۔سوشل میڈٰیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک لڑکی کو خاتون سیکیورٹی اہلکار کے بھیس میں دیکھا گیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور لڑکی کو شناخت کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک سیکیورٹی ادارے کی خصوصی فوجی وردی پہنی ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔