ریاض شہرمیں گراں قیمت سینما ٹکٹ کے اعتبار سے دُنیا میں دوسرے نمبر پر

0 7

جیسے جیسے موسم گرما گذر رہا ہے، پوری دنیا میں بڑی اسکرینوں کی زیادہ مانگ ہے۔ چونکہ لوگ نئی Thor یا Minions فلم دیکھنے کے لیے نشست حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹکٹ کے لیے ادا کی جانے والی رقم دنیا بھر کے شہر سے دوسرے شہر میں مختلف ہوتی ہے۔

تحقیقی کمپنی نمبربیو کے مطابق سوئس شہر زیورخ جو رہنے کے لیے سب سے مہنگے شہروں میں سے ایک ہے سینما کا ٹکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس شہر میں تقریباً سینما میں فلم دیکھنے کےلیے ایک ٹکٹ کی قیمت 21 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض دنیا میں سینما ٹکٹ کے مہنگا ہونے کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں فلم تھیٹر کی سیٹ کے لیے اوسطاً ٹکٹ کی قیمت 18.65 ہے۔نیویارک سٹی تیسرے نمبر پر ہے، ٹکٹ کی قیمت $18.00 کے ساتھ۔ دیگر مہنگے مقامات میں اسکینڈینیویا، سڈنی اور ٹوکیو شامل ہیں۔زیورخ میں ایک فلم دیکھنے کے لیے سنیما ٹکٹ کی قیمت گھانا کے دارالحکومت اکرا یا پولینڈ کے وارسا میں بین الاقوامی فلم دیکھنے کے لیے 3 افراد کے برابر ہے۔انڈیا کے دہلی، یا بیونس آئرس، ارجنٹائن میں ایک ہی قیمت پر چار لوگ سنیما گھر میں ایک رات گذار سکتے ہیں۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں سینما ٹکٹ 2 ڈالر تک مل سکتی ہے۔