ممبئی:10 اپریل۔(ورق تازہ نیوز)ریاست میں مکمل لاک ڈاون نافذ کیاجائے یا نہیں اس بارے میں ممبئی میں وزیراعلیٰ اودھو ٹھاکرے کی زیر صدارت آن لائن اجلاس جاری ہے جو دیڑھ گھنٹہ سے جاری ہے۔

اجلاس کے ابتداءمیں ہی وزیرااعلی نے واضح طور پرکہا کہ ریاست میں مکمل لاک ڈاون لگانے کااب وقت آگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے لاک ڈاون سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ ایک ماہ تک لاک ڈاون لگانا ہوگا تاکہ کورونا کی لہر پرقابو پایاجاسکے گا۔

14تا20اپریل تک ریاست میں حالات مزید خراب ہوں گے اس طرح کا شارہ بھی وزیراعلیٰ نے میٹنگ میں دیا ہے ۔جبکہ اپوزشن قائد دیویندر فڑنویس نے و دیگر بی جے پی لیڈران نے مکمل لاک ڈاون کی مخالفت کی ہے ۔اور معاشی پیکیج دینے کامطالبہ کیا۔