ممبئی: 19اپریل (ورق تازہ نیوز)کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پس منظر وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے نے یکم مئی 2021 تک ریاست میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ تاہم کرونا کے تئیں عوام میں سنجیدگی دیکھای نہیں دیتی ہے۔اس پس منظر میں ، ریاست میں یکم مئی تک نافذ کرفیو اور پابندیوں کو بڑھاتے ہوئے ریاست میں سخت لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔

وزیراعلی اودھو ٹھاکرے دو دن میں اس سلسلے میں فیصلہ لیں گے ۔ اس طرح کی اطلاع ریاستی وزیر امداد باہمی وجئے وڈیٹیوار نے دی ہے ۔شری وڈیٹیور نے کہاپریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ ریاست میں یکم مئی کی صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے

تاہم اگر ضرورت پڑی تو پابندیوں کی مدت میں توسیع کرنی ہوگی۔ وڈیٹیٹویر نے اشارہ کیا کہ یہ پابندیاں یکم مئی کے بعد بھی برقرار رہیں گی اورامکان ہے کہ ریاست میں کچھ دنوںکیلئے سخت لاک ڈاون نافذ کیاجاسکتا ہے۔ جس طرح آج راجدھانی دہلی میںایک ہفتہ کاسخت لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے ۔