ریاست میں بارہویں جماعت کے نتائج اگست کے پہلے ہفتہ میں!

ممبئی:30 جولائی(ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹرمیں منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا طلباءبے چینی سے انتظار ہے ۔ حالیہ دنوں دسویں کے نتائج کااعلان کیاگیاتھا ۔ اسلئے بارہویں جماعت کے طلباءا پنے نتائج کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔آج سی بی ایس سی کے بارہویں جماعت کے نتائج کااعلان کیاگیا ۔

ایسی اطلاع ہے کہ مہاراشٹرتعلیمی بورڈکے بھی بارہویں جماعت کے نتائج تیار ہوچکے ہیں لیکن سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں اسلئے یہ نتائج آئندہ ماہ اگست کے پہلے ہفتہ سے ظاہر کئے جانے کی توقع ہے ۔