اورنگ آباد/ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) ریاست مہاراشٹر میں ہلاکت خیزکورونا وائرس (کووڈ-19) کے مزید 253 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔محکمہ صحت نے آج کہا کہ نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 78,79,054 ہوگئی ہے۔ اور اس دوران ایک کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 1,47,846 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 136 مریض صحت یاب ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر اب تک 77,29,931 ہو چکی ہے۔ریاست میں کورونا سے صحت یابی کی شرح نمایاں طور پر گھٹ کر 98.11 فیصد ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.87 فیصد ہے۔ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت 1277 فعال مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔دریں اثنا مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔