نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو میڈیکل آکسیجن کی کسی رکاوٹ کے بغیر اور بلاوقفہ فراہمی کو یقینی بنایاجاناچاہئے اور اس کیلئے جوابدہی کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔جمعرات کو اعلی سطح کی میٹنگ میں مودی نے آکسیجن کی صورتحال اور ملک بھر میں اس کی دستیابی بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام ریاستوں اورمرکزی علاقوں کو آکسیجن کی بلاوقفہ اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہونے کی صورت میں مقامی انتظامیہ کو ذمہ داری طے کرنا ہوگی۔ میٹنگ میں وزیر اعظم کو آکسیجن کی پیداوارمیں وزیر اعظم کو طلب میں اضافہ اور اس کی سربراہی میں مختلف سطحوں پر اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے آکسیجن کی پیداوار میں اضافے کے لئے نئے طریقے اور امکانات تلاش کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں تیز رفتار آکسیجن کی فراہمی ہونی چاہئے۔ بتایا گیا کہ اس کے لئے ٹرینیں استعمال ہورہی ہیں اور ایک ٹرین آکسیجن کی پہلی کھیپ کے ساتھ ممبئی سے وشاکھاپٹنم پہنچ چکی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں