نئی دہلی :(راست)آج مورخہ 2022-3-22 ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی، حکومت ہند کے ڈایریکٹر محترم ڈاکٹر عقیل احمد صاحب کے ہاتھوں ماہنامہ رہنمائے تعلیم وتربیت ناندیڑ کے سرورق کی رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر مدیر اعلیٰ عبدالملک نظامی اور ڈاکٹر محمد عبدالرافع صاحب موجود تھے۔ ڈاکٹر عقیل احمد صاحب سے ماہنامہ رہنمائے تعلیم وتربیت اور اردو کی ترقی وترویج سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب نے ماہنامہ کی اشاعت پر مدیر اعلیٰ اور مدیر سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔