ممبئی : رکشا راں کی بیٹی مانیا سنگھ کو VLCC فیمینا مس انڈیا 2020ء مقابلے میں رنراَپ قرار دیا گیا۔ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک رکشا چلانے والے کی بیٹی مانیا سنگھ سخت جدوجہد اور محنت کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مس انڈیا کے پلیٹ فارم سے اس کو جو کامیابی ملی ہے، اس کے ذریعہ وہ دوسروں کو بھی کامیابی کے حصول کی ترغیب دینا چاہتی ہے۔ چہارشنبہ کی رات منعقدہ اس مقابلے میں تلنگانہ کی انجینئر مناسا وارناسی کو ونر قرار دیا گیا ہے۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی منیکا شوکند کو مس VLCC فیمینا مس گرینڈ انڈیا 2020ء کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں