میرٹھ : اترپردیش پولیس نے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ شخص میرٹھ میں ایک شادی تقریب کے موقع پر روٹیاں بناتے ہوئے آٹے میں مبینہ طور پر تھوک رہا،جس کا ویڈیو آن لائن وائرل ہوا ۔ ملزم کی شناخت میرٹھ کے نوشاد عرف سہیل کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ پویس نے کہا کہ نوشاد پر الزام ہے کہ وہ کورونا وائرس پھیلا رہا ہے ۔ ہندو جاگرن منچ کے صدر سچن سروہی نے پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا کہ نوشاد شادی کی تقریب میں روٹیاں پکانے کے دوران آٹے میں تھوک کر کورونا پھیلا رہا تھا ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں