رونالڈو کی ٹیم پرتگال فٹبال کپ سے باہر، مراقش ٹیم کا گراؤنڈ میں سجدہ شکر

789

فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست، مراکش فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا افریقی اور عرب ملک بن گیا۔فٹ بال ورلڈ کپ میں پرتگال کے خلاف تاریخی کامیابی پر مراکش کے کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہو گئے۔ فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ برازیل کے بعد پرتگال بھی میگا ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش اور پرتگال کے درمیان بڑا دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوششیں کرتی رہیں، یوسف النصری کے زبردست گول نے پہلی بار کوارٹر فائنل کھیلنے والے مراکش کو پرتگال پر 1-0 کی برتری دلائی۔مراکش کے گول کیپر نے پرتگال کے کئی زبردست حملے جو یقینی گول بن سکتے تھے انہیں بچا کر اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

یوں مراکش فٹ بال ورلڈ کی بڑی ٹیم پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، یوں وہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب ٹیم بن گئی ہے۔