ریاض : سعودی عرب کے تین روزہ دورہ پر آئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کی شام مسجد نبوی ؐروضہ رسول اللہؐ پر حاضری دی اور نماز ادا کی۔ مسجد آمد پر مسجد نبوی ؐامور کے جنرل منیجر کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد بن احمد الخضیری نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسجد نبوی ؐ کی سیکیورٹی کے نگران دستوں کے سربراہ کرنل طارق القرافی اور شاہی پروٹوکول کے ریجنل ڈائریکٹر ابراھیم بن عبداللہ بری اور عمومی صدارت برائے امور حرمین شریفین کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔عمران خان جمعہ کے روز سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر جدہ پہنچے تھے، جہاں انھوں نے سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور متعدد دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کئے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں