روس کو یوکرین فتح کرنے سے کیا چیز روک رہی ہے؟

0 6

سوال: امریکہ سے جان نے سوال پوچھا ہے کہ ’روسی فوج کیا اپنی پوری صلاحیت بروئے کار نہیں لا رہی یا پھر لاجسٹکس کے مسائل یوکرین فتح کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں؟‘جواب: کیئو میں موجود کئی لوگوں کا خیال تھا کہ روسی فوجی کچھ ہی گھنٹوں میں دارالحکومت میں پہنچ جائیں گے۔

مگر یوکرینی فوجیں مزاحمت کر رہی ہیں اور روسی فوجوں کے بارے میں اب بھی خیال ہے کہ وہ شہر کے مرکز سے 30 کلومیٹر دور ہیں۔ہر روز زیادہ سے زیادہ فوجی اور بھاری اسلحے یوکرین کی سرحدوں پر تمام اطراف سے آگے بڑھ رہا ہے مگر یہ اتنا تیز اور اتنا آگے تک نہیں جتنا کہ لوگوں کو توقع تھی۔

یہ کہنا مشکل ہے کہ کیا سب ’پلان کے مطابق چل رہا ہے‘ یا نہیں، کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ صدر ولادیمیر پوتن کا پلان کیا ہے۔

مگر اطلاعات ہیں کہ روسی فوجی قافلوں کو ایندھن کی کمی کا سامنا ہوا ہے جبکہ کئی روسی فوجیوں نے لڑنے کا حوصلہ کھو دیا ہے۔اسی دوران یوکرین کے فوجی اور شہری دونوں ہی روسی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ دوسرے بڑے شہر خارخیو میں گلی محلوں میں بھی لڑائی جاری ہے۔ روسی فوجی آگے بڑھ رہے ہیں اور حملہ کر رہے ہیں۔