روس کا 50 سے زیادہ میزائلوں اور 7 ڈرونز سے یوکرین کے پاور انفراسٹرکچر پر حملہ

207

جمعہ کے روز روس نے یوکرین میں پاور انفراسٹرکچر پر حملہ کردیا۔ 50 سے زیادہ میزائلوں اور 7 ڈرونز کے ذریعہ بڑے حملے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرین نے اعلان کیا کہ دو میزائلوں نے نیٹو کے رکن ملک رومانیہ کی فضائی حدود کو عبور کیا ہے۔ تاہم رومانیہ نے اس کی تردید کی ہے۔رومانیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک کی فضائی حدود سے گزرنے والا کوئی میزائل ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

تاہم بخارسٹ نے اشارہ کیا کہ دو میزائلوں کا پتہ چلا جو اس کی سرزمین سے 35 کلومیٹر کا فاصلہ عبور کر گئے۔ جس کی وجہ سے جواب کے لیے فضائیہ کے دو طیاروں کو روانہ کرنے کی ضرورت پڑی۔ سابق سوویت جمہوریہ مالڈوواجس نے جمعرات کو روسی سرگرمیوں کو غیر مستحکم کرنے کی مذمت کی تھی نے اپنی فضائی حدود کی "ناقابل قبول خلاف ورزی” پر احتجاجاً روسی سفیر کو طلب کرلیا۔