روس نے یوکرین کے ایک شہر پر قبضہ کرلیا ،صدر زیلنسکی کا اعتراف
روس کے نیم فوجی جنگجو گروپ ‘‘ویگنر’’ کے سربراہ ‘‘یوفگینی پریگوژن’’ نے ہفتے کے روز یوکرین کے شہر بَخموت پرمکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا۔ روسی صدر پوٹین نے اس حوالے سے ویگنر اور روسی افواج کو مبارکباد بھی دے دی ہے۔
اب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی اعلان کردیا ہے کہ یہ ممکنہ سٹریٹجک اہمیت کا شہر ان کی افواج کے کنٹرول سے نکل گیا ہے۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ بَخموت مکمل طور پر تباہ ہو چکا اور شہر میں بہت کم تعمیر شدہ عمارتیں باقی ہیں۔یوکرینی صدر نے اتوار کو جاپان میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات سے قبل صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں روس کی جانب سے بَخموت کو ہونے والے نقصان کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا "میرا یقین ہے کہ آج صرف ہمارے دلوں میں بَخموت ہے۔”
یوکرینی صدر نے اتوار کو جاپان میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات سے قبل صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں روس کی جانب سے بَخموت کو ہونے والے نقصان کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا "میرا یقین ہے کہ آج صرف ہمارے دلوں میں بَخموت ہے۔”