نیویارک :کینسر ایک موذی مرض ہے جو غیر صحت مند طرز زندگی اور مضر غذائی اشیا کے استعمال سے شروع ہوتا ہے اور اگر ان عادات کو برقرار رکھا جائے تو طاقتور ہو کر موت کا سبب بن سکتا ہے . شاید آپ کے علم میں نہ ہو لیکن بعض اشیا ایسی ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں اور نہایت خاموشی سے ہمارے اندر کینسر کے خلیات کو فعال کر رہی ہیں ..

 

آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سی غذائیں ہیں.دن بھر میں بھوک بہلانے کے لیے کھائے جانے والے پوٹاٹو چپس میں بے تحاشہ چکنائی شامل ہوتی ہے.انہیں طویل عرصے تک محفوظرکھنے Advertisement کے لیے مصنوعی طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے اور مصنوعی رنگوں کی بھی آمیزش کی جاتی ہے جس کے بعد یہ چپس کھانے کے لیے بدترین بن جاتے ہیں.شاید پاپ کارن کو اس فہرست میں دیکھ کر آپ کو دھچکہ لگے لیکن گھبرایئے مت، تمام پاپ کارن کینسر کا باعث نہیں بنتے. صرف وہ پاپ کارن جو مائیکرو ویو اوون میں تیار کیے گئے ہوں کینسر پیدا کرسکتے ہیں.

پاپ کارن بذات خود کینسر کا باعث نہیں، مسئلہ اس بیگ میں ہے جس میں یہ تیار کیے جاتے ہیں.اس بیگ کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ایسڈ پلاسٹک مائیکرو ویو کی حرارت سے پگھل کر پاپ کارن میں شامل ہوسکتا ہے جس کے بعد یہ پاپ کارن کھانا آپ کو جگر، گردے اور مثانے کے کینسر میں مبتلا کرسکتا ہے.ہم میں سے بہت سے افراد اپنے کھانے کو اچار کے ساتھ مزیدار بناتے ہیں مگر یاد رکھیں کہ اچار کوئی فائدہ مند شے نہیں ہے.قدرتی طریقے سے تیار کیے جانے والے اچار کو مختلف غذائی اجزا کو ملانے کے بعد کئی دن تک یونہی چھوڑ دیا جاتا ہے جس کے بعد یہ اشیا سڑ جاتی ہیں، جی ہاں اچار دراصل باسی اور سڑ جانے والی اشیا کا مرکب ہے.

BiP Urdu News Groups