روزانہ 6GB سے بھی زیادہ ڈاٹادےگی یہ کمپنی

0 18

نئی دہلی:ٹیلی کام کمپنیوں کے بیچ ڈیٹا وار مسلسل جاری ہے۔ ایسے میں کمپنیاں کسٹمرس کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایک سے بڑھ کر ایک پلان لانچ کررہی ہیں۔ اسی طرز کو آگے بڑھاتے ہوئے ستمبر میں سرکاری ٹیلی کام کمپنی بی ایس این ایل (بی ایس این ایل) نے اپنے صارفین کے لئے بہترین آفر کی شروعات کی تھی جس کی ویلیڈٹی 14 نومبر تک تھی لیکن اب کمپنی نے بمپر آفر کی ویلڈیٹی 31 جنوری تک کر دی ہے۔بتا دیں کہ اس سے قبل اس پلان میں صارفین کو 2.2 جی بی ایکسٹرا ڈیٹا ملتا تھا لیکن اب صارفین کو اس پلان میں 2.1 جی بی ایکسٹرا ڈیٹا ملےگا۔ اس طرح اب اگر صارفین بمپر آفر کے تحت 1 جی بی والا پلان لیتے ہیں تو اس میں صارفین کو روزانہ 3.1 جی بی ڈیٹا ملےگا۔کمپنی نے ویلیڈٹی بڑھانے کے ساتھ ہی 1,699 روپیے اور 2,099 روپیے کے دو نئے پلان بھی بمپر آفر میں شمار کر دیا ہے جس کی ویلیڈٹی 365 دنوں کی ہے۔ واضح ہو کہ کمپنی 1,699 رویپے والے پلان میں 2 جی بی ڈیٹا دے گی تاہم 2,099 والے پلان میں صارفین کو روزانہ 4 جی بی ڈیٹا ملےگا۔جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ کمپنی اب صارفین کو 2.1 جی بی ایکسٹرا ڈیٹا دےگی۔ اس طرح اب صارفین کو 1,699 روپیے والے پلان میں 4.21 جی بی ڈیٹا ملےگا۔ وہیں 2,099 روپیے والے پلان میں صارفین کو 6.21 جی بی ڈیٹا ملےگا۔ اگر آپ بی ایس این ایل کے نئے صارف ہیں تو بمپر آفر کے تحت ملنے والے 186 روپیے، 429 روپیے، 485 روپیے اور 999 روپیے والا پلان لیتے ہیں، تو اس میں آپ کو روزانہ 2.1 جی بی ڈیٹا ملےگا۔