روبیکا لیاقت نے اے بی پی نیوز چینل سے دیا استعفیٰ

1,187

نئی دہلی: ملک کے بڑے نیوز نیٹ ورکس میں سے ایک ‘اے بی پی نیٹ ورک’ سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ معروف اینکرو سینئرصحافی روبیکا لیاقت نے اس نیٹ ورک کے ہندی نیوز چینل ‘اے بی پی نیوز’ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو روبیکا اب انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں قدم ازرکھنا چاہتی ہیں اس لیے انہوں نے یہاں سے الوداع کہہ دیا ہے۔

ساتھ ہی یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ روبیکا نے یہ فیصلہ طویل عرصے سے تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے اور دیگر مختلف وجوہات کی وجہ سے کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وہ بھارت 24 میں بطور نائب صدر شامل ہو رہی ہیں۔ بھارت 24 کے سی ای او اور ایڈیٹر ان چیف جگدیش چندرا نے اس پیشرفت کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ روبیکا لیاقت کا شمار ٹی وی جرنلزم کی دنیا میں تیز رفتار خاتون اینکر کے طور پر کیا جاتا ہے۔

وہ سال 2018 سے ‘اے بی پی نیوز’ سے وابستہ تھیں۔ روبیکا کو ہندی، اردو اور انگریزی پر عبور حاصل ہے۔روبیکا ممبئی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں ان کے پاس ماس کمیونیکیشن میں بھی ڈگری ہے۔

گریجویشن کے بعد وہ ‘لائیو انڈیا’ کا حصہ بن گئیں تھیں۔ وہ جون 2007 سے ستمبر 2008 تک ‘لائیو انڈیا’ سے وابستہ رہیں۔ 2008 میں انہوں نے نئے شروع ہونے والے چینل ‘نیوز 24’ میں بطور اینکر کام کیا۔